گوادر و کراچی سے دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

430

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے پاکستانی فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت تربت پیدارک کے رہائشی دو کزن میران ولد حسین اور سمیر ولد نعمت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے میران بلوچ کو کل رات گوادر جبکہ سمیر کو رئیس گوٹھ کراچی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔