کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد حراست بعد لاپتہ

178

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں گاڑی سوار مسلح افراد نے دو افراد کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

دونوں نوجوانوں کو کیچ کے علاقے تجابان سے دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت قاسم ولد ڈاکٹر صمد اور میر خان ولد شاہ بیک کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں کو گذشتہ روز شام کے وقت مسلح گاڑی سوار افراد اغواء کرکے لے گئے ہیں جن کے بعد سے ان کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں بلوچ قوم پرست الزام عائد کرتے ہیں کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان بھر میں مسلح گروپ تشکیل دی ہے جو بلوچوں کو اغواء و قتل کرنے میں ملوث ہیں، جبکہ انہیں فورسز کی مکمل معاونت حاصل ہے۔