کوئٹہ میں سی ٹی ڈی آفیسر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

787

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈٰیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستان کے پولیس فورس کے ذیلی ادارے سی ٹی ڈی کے ایک آفیسر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جیل روڈ، ہدہ کے مقام پر سی ٹی ڈی ہیڈ کانسٹیبل سید محمد سکنہ اسپنی روڈ، مبارک چوک کوئٹہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار قابض پاکستانی پولیس کے ادارے سی ٹی ڈی سے منسلک تھا۔ مذکورہ ادارہ بلوچوں کے گھروں پر چھاپوں، لوگوں کی تذلیل، جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ اہلکار ان جرائم کا مرتکب ہونے پر بی ایل اے کی ٹارگٹ لسٹ پر تھا، جس کو آج سرمچاروں نے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔