منگل کے روز دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام شاعر آشوب مبارک قاضی کی یاد میں ریلی نکالی گئی اور غائبانہ نمازِ جنازہ بھی اداکی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام شاعر گلزمین واجہ مبارک قاضی کی یاد میں ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
ریلی کا آغاز بلوچستان یونیورسٹی سےکیا گیا جبکہ بی ایم سی پر اختتام پزیر ہوئی۔
شرکاء نے مبارک قاضی کے تصویر اٹھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے شاعری سے قوم کے دلوں میں وطن کی محبت اجاگر کیا ۔
شرکا نے کہاکہ قاضی نے زندگی میں مشکلات کا سامنے کرتے ہوئے اپنے اصولوں سے دستبردار نہیں ہوئے اور اپنے منفرد شاعری سے قوم کے دلوں میں زندہ ہیں ۔
شرکا نے کہاکہ انہوں نے بلوچ کو اپنے شاعری کے ذریعے ایک بیش بہا قیمتی سرمایہ دی ہے۔
بعد ازاں بی ایم سی پہنچ کر شاعر آشوب مبارک قاضی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔