کوئٹہ: دوگروپوں میں تصادم، چھریوں کے وار سے 2 افراد قتل

355

کوئٹہ میں دوگروپوں میں تصادم کےنتیجےمیں چھریوں کے وار کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقےجوائنٹ روڈ پر دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، چھریوں کے وار سے دو افراد کو قتل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوںکو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کےمطابق ملزمان واقعہ کے بعدموقع واردات سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔