کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

61

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ آج 5159 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر بلوچ وطن پارٹی کے آرگنائزر حیدر رئیسانی اور کمیٹی ممبر سردار محمد حنیف مری اور بی این پی کے ضلعی صدر غلام نبی مری و دیگر نے آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان خاص کر مکران میں پے در پے فوجی کاروائیاں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں عام آبادیوں پر بہیمانہ بمباری خواتین بچوں سمیت نہتے بلوچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا انہیں جبری طور لاپتہ کرنا جیسا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کے تحویل میں ہزاروں لاپتہ بلوچوں کی زندگیوں کا شدید خطرات لاحق ہیں انہیں جعلی مقابلوں میں مارنے کا خدشہ ہے ۔