کوئٹہ: ایک شخص نے خودکشی کرلی

248

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ ایک شخص نے پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کردی ہے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت اقبال ولد حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جو پیر محمد روڈ قلندر مکان نچاری روڈ کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ریڑھی پر چھولے بھیجتا تھا، خودکشی کے وجوہات غربت بتائے جارہے ہیں۔ لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

گذشتہ تین ہفتوں میں خودکشی کا یہ ساتواں واقعہ ہے اس سے قبل ضلع گوادر، خضدار، آواران، حب چوکی اور کوئٹہ میں بھی خودکشی کے اطلاعات دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہوئیں۔