کوئٹہ اور تربت میں فائرنگ ، دو افراد ہلاک

971

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جبکہ کوئٹہ میں مسافر نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا۔

تربت میں فائرنگ کا واقعہ آبسر کے مقام پر پیش آیا ہے، قتل ہونے والے شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی ہے جو کولواہ بلور کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدئی کا قریبی شخص تھا، جبکہ وہ مبینہ طور پر منشیات کے کاروبار سے بھی وابستہ تھا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ ناصر آباد کے قریب رکشے کے اندر سواری نے رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مقتول کی شناخت مری آباد کے رہائشی 40 سالہ حسین ولد یعقوب علی ہزارہ کے نام سے ہوئی ہے۔