ژوب: پاکستانی فوج پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

471
فائل فوٹو

جمعہ اور جمعرات کے درمیانی شب مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک جبکہ پانچ کو زخمی کردیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لائنس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) متحرک ہے جس نے اس سے قبل پاکستانی فوج پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔