ڈیرہ بگٹی: پی پی ایل ملازم جبری لاپتہ

149

ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے مزید ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دوست بگٹی ولد سوری بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص پی پی ایل میں ملازم ہیں اور اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جارہا تھا کہ گیس فیلڈ کے گیٹ نمبر 2 پر انہیں روک کر فورسز کے اہلکار اپنے گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

یاد رہے کہ شاہ دوست بگٹی کے بھائی اور کونسلر علی دوست بگٹی اور چچا پٹھان ولد مڑزیان پہلے ہی فورسز کے حراست میں ہیں۔