ڈیرہ بگٹی سمیت پورے بلوچستان میں فوج کشی شرم ناک فعل ہے – عبدالنبی بنگلزئی

740

بلوچ قوم دوست رہنما عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہےکہ ڈیرہ بگٹی سمیت پورے بلوچستان میں فوج کشی اور نہتے لوگوں کی گرفتاریاں اور گھروں کو تاراج کرنا قابل مذمت اور شرم ناک فعل ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں فوجی بربریت ظلم و ناروائیاں تمام حدود پار کرچکی ہیں ۔

بلوچ رہنما ء نے تمام بلوچ آزادی پسند مزاحمتی قوتوں سے اپیل ہے کہ فردی و گروہی مفادات کو بالا طاق رکھ کر قومی آزادی کے لئے متحدہ ہوکر اپنی توائیاں بروئے کار لا ئیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ اقوم متحدہ اور دیگر بااثر قوتوں کو ہماری اپیلیں تب متاثر کرسکتی ہیں جب ہم سب ایک صف میں کھڑے ہوکر اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔