ڈیرہ بگٹی: دو گیس پائپ دھماکوں میں تباہ

235

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں گیس ویل نمبر چھ اور نو کے دو گیس پائپ لائنوں کو آج علی الصبح نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔ دھماکوں کے بعد گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب زین کوہ کے علاقے میں دو مختلف مقامات پر فورسز پہ بم دھماکوں کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک حملے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک گاڑی کے نقصانات کا سامنا رہا ہے، جبکہ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ پیدل پیش قدمی کر رہے تھے۔

دونوں حملوں میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان کے اطلاعات ہیں۔ تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔