ڈیرہ بگٹی، نوشکی: ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

264

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص لاپتہ جبکہ نوشکی سے ایک شخص بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے دولی میں فوجی چیک پوسٹ سے ایک نوجوان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا جس کی شناخت واحد بخش ولد دین محمد بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا نوشکی سے 9 مہینے قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان صفیاں ولد حنیف جمالدینی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔