ڈیرہ بگٹی ، تربت اور آواران سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سجاد ولد گنج بخش ، عظیم ولد داد محمد ، حضور بخش ولد میار ،ڈاکٹر جامک ولد وشو بگٹی ، لیاقت ولد پارو بگٹی اور سمیع اللہ ولد محمد طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاپتہ ہونے والوں میں سے سجاد ، عظیم اور حضور بخش کو فورسز نے آواران کے علاقے گیشکور سے حراست میں لیا ہے۔
ذرائع کے کہنا ہے آج بروز جمعہ گیشکور کے علاقے سنڈم میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر مذکورہ افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جبکہ سمیع اللہ کو گذشتہ روز بیس ستمبر کو فورسز نے تربت سے حراست میں لیا گیا۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں دو ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران آج فورسز نے ڈاکٹر جامک اور لیاقت بگٹی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جامک کو سوئی بازار سے ان کے کلینک سے انہیں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
خیال رہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے ڈیرہ بگٹی میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے، ابتک دوران آپریشن پچیس سے زائد افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔