نور خاتون اور بچوں کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے ،فوری بازیاب کیے جائیں۔ میر عبدالنبی بنگلزئی

621

بلوچ قوم دوست رہنماء میر عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28 اگست 2023 کو سبی سے نور خاتون کو یونائیٹڈ ہوٹل شال میں اپنے بچوں عبدالغفار اور بیٹی کے ساتھ مقیم تھیں کہ انھیں بچوں سمیت غیرآئینی اور غیرقانونی حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا ہم سرکاری اداروں کی اس ناروا کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں ، نورخاتون اور ان کے بچوں کو فوری بازیاب کیا جائے۔

عبدالنبی بنگلزئی نے کہا جبری گمشدگی انسانیت کے خلاف جرم ہے جس پر ہمیں یکساں غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر اس کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستانی فورسز نے ایک بیمار خاتون کو ان کے انتہائی کمسن بچوں سمیت جبری لاپتہ کرکے اذیت خانے میں بند کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان بلوچ قوم کو اپنے شرائط پر اپنے سامنے جھکانے کے لیے اجتماعی سزا کا سہارہ لے رہا ہے۔ بچوں اور خواتین کے اغواء کا قابل نفرت عمل پاکستان کے انہی مظالم کا تسلسل ہے۔