نال: فائرنگ کی زد میں آکر 17 سالہ لڑکی جانبحق

378

نال میں دو لڑکوں کی لڑائی کے دوران لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر جانبحق، وائرل ویڈیو میں لڑکی تڑپتی رہی مگر انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچ سکی۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال درنیلی کلی شیخان میں لڑکوں کے آپس میں ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ سے قریب کھڑی 17 سالہ لڑکی گولی لگنے سے جانبحق ہوگئی۔

مقتولہ کی شناخت لعل بخش ساسولی کی بیٹی اور ٹکری عبدالرشید ساسولی کی بانجی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ فائرنگ مبینہ طور یاسین ولد قادربخش نے کی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو کزنوں کی آپسی لڑائی میں 17 سالہ لڑکی کی جان چلی گئی، وائرل ویڈیو میں لڑکی تڑپ تڑپ کر مرجاتی ہے مگر کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ علاقہ معتبرین کے دباؤ کے بعد لیویز تھانے میں درخواست کے بعد مقدمہ درج ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ مظلوموں کے بجائے قاتل کا ساتھ دے رہی جبکہ معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔