مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

249

آواران کے تحصیل مشکے سے اطلاعات ہیں کہ تین اور چار جون کی درمیانی شب پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، جو تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ابراہیم ولد عید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص مشکے کے علاقے گجلی کا رہائشی ہے جنہیں 2018 کو پاکستانی فورسز نے آبائی علاقے سے جبراً نقل مکانی کروا کر گجر میں رہنے پر مجبور کیا ہے، جبکہ اب اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا۔