ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے مرکزی فوجی کیمپ پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ہفتہ دو ستمبر کو شام نو بجے مشکے نلی میں پاکستانی فوج کے مزکری کیمپ کے مین گیٹ کے قریب جاکر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے سیکورٹی پر معمور دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہاہے کہ حکمت عملی کے تحت سرمچاروں کے ایک اور گروپ نے دوسری طرف سے کیمپ پر چار راکٹ اور اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جاگرے جس سے قابض فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ۔
انہوں نے کہاہے کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔