مشکے: بازیابی کے بعد ایک شخص مسلح گروہ کے ہاتھوں قتل

564

ضلع آوران کے تحصیل مشکے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کی شام نامعلوم مسلح افراد نے مشکے ندی میں فائر کرکے 37 سالہ رحیم داد ولد امیت محمد حسنی ساکن کالار مشکے کو قتل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔

دوسری جانب پانک کا کہنا کہ مذکورہ شخص کو 5 جون کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا اور وہ اس ہفتے بازیاب ہوا تھا جبکہ آج مشکے میں پاکستان فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ نے گولی مار کر اس کو قتل کر دیا۔

قبل ازیں گذشتہ دنوں خضدار میں ایک اسکول استاد جاوید لہڑی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو بھی مبینہ طور پر حکومتی حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈز نے قتل کیا ہے۔