مستونگ دھماکہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے۔ عبدالنبی بنگلزئی

801

بلوچ آزادی پسند رہنماء عبدالنبی بنگلزئی نے ایک بیان میں مستونگ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سماج میں مذہبی منافرت کے ذریعے افراتفری و خوف پھیلا کر بلوچ سماج کو تقسیم‌ کرنے کی پالیسی قابض ریاست کا طے شده پروگرام ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست کی یہ غلیظ پالیسیاں بلوچ سماج کو پراگنده کرنے میں ہمیشہ ناکام‌ ہوئی ہیں ،بلوچ سماج میں اس طرح کے وحشیانہ عمل کو نہ برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔

آخر میں انہوں نے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس اور تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو اللہ تعالٰی جنت الفردوس میں جگہ دیں اور ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔