قلعہ عبداللہ: ٹی ٹی پی کے حملے میں لیویز اہلکار ہلاک

204

قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا، ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں گذشتہ رات کوئٹہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار عبدالباری ہلاک ہوگیا۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔ ترجمان محمد خراسانی نے بیان میں کہا کہ میزئی اڈہ میں لیویز تھانے پر تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے حملہ کیا جس میں مذکورہ تھانے کا انچارج عبدالباری ولد حاجی نصر اللہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔