غلام فاروق زہری کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی

520

کوئٹہ سے برآمد ہونے والے نوجوان کے لاش کو آج سپرد خاک کردیا گیا-

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر انگور کے باغ سے برآمد ہونے والے بلوچستان کے ضلع خضدار کے رہائشی نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے، لواحقین نے لاش آبائی علاقے زہری منتقل کر کے سپرد خاک کردیا-

نوجوان کی لاش آج کوئٹہ سے زہری منتقل کیا گیا جہاں جنازے میں علاقہ مکین شریک ہوئے اور نوجوان کو بلوچستان پرچم کے ساتھ زہری یک بوزی میں سپرد خاک کردیا گیا-

یاد رہے کہ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ سال 27 اکتوبر کو مستونگ سے پاکستانی فورسز و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے مرکزی شاہراہ سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا-

لاپتہ ہونے کے بعد نوجوان کے حوالے سے بعدازاں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ گذشتہ روز اسکی لاش برآمد ہوئی ہے۔