سوئی میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا- بی آر جی

672

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں سوئی سے پنجاب جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا آج رات ڈیرہ بگٹی سوئی کے قریب سوئی سے پنجاب جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا اس طرح کے کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔