خضدار: سرکاری حمایت یافتہ افراد کی فائرنگ سے اسکول استاد قتل

416

ضلع خضدار کے تحصل وڈھ کے علاقے کاکاہیر میں اسکول ٹیچر جاوید لہڑی کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے کاکاہیر کی رہائشی ایریا میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح افراد نے آبادیوں کا گھیراؤ کرکے لوگوں میں خوف ہراس پھیلنے کی کوشش کی، جس پر رات بھر علاقہ مکین اپنے اہل و عیال کی تحفظ کے لئے پہرا دیتے رہے، علی الصبح جاوید لہڑی اپنے گھر سے باہر نکلے تو انہیں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مقتول کے گھر کے قریب ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان نے بارودی مواد نصب کررہے تھے، مذکورہ افراد کو دیکھنے پر مقتول نے ان کا پیچھا کہ انہیں نشانہ بناکر قتل کیا گیا۔

علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ تین مہینے سے وڈھ میں جنگی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، آئے روز عوام کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑ رہے ہیں مگر حکومت، ریاستی ادارے و انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، حتیٰ کہ ہسپتالوں میں بھی کوئی ایمرجنسی سہولت میسر نہیں ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد مل سکے۔ اس صورتحال میں علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں اور زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔