جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک ، دو کو زخمی کیا۔ بی ایل ایف

270

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جمعہ 29 ستمبر کی شام ساتھ بجے جھاؤ آواران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک فوجی ہلاک کو دو شدید زخمی کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کوہڑو میں ملا حاجی زیارت پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر کیا گیا۔ چوکی پر دو راکٹ فائر کیے گئے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ دونوں راکٹ سے چوکی کے مورچے کو نشانہ بنایا گیا جس میں اس وقت تین فوجی اہلکار موجود تھے جن میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر جاری رہیں گے۔