تربت: پاکستانی نیوی پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

530

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کل 19 ستمبر کو رات آٹھ بجکر دس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستانی نیوی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر حملہ کیاہے۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے انتہائی قریب سے نیوی کیمپ کے شمالی حفاظتی چوکی کو بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دس منٹ تک جاری رہنے والے جھڑپ میں نیوی کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا اور چوکی کو نقصان پہنچایا، حملے کے بعد کافی دیر تک شکست خوردہ فورسز عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا دشمن پاکستانی نیوی نے بلوچوں کے زمینوں کو قبضہ کرکے ہزاروں ایکڑ پر محیط کیمپ بنایا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مزید زمینوں کو قبضہ کرکے کیمپ کو انتہائی تیزی سے وسعت دے رہا ہے، زمینوں پر قبضے میں کچھ نام نہاد قوم پرست اور مقامی زرخرید براہ راست پاکستانی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ نیوی کی اسی کیمپ سے مکران بالخصوص کیچ اور گوادر کی فوجی آپریشنز کو کمانڈ کیا جاتا ہے، جنگی ہیلی کاپٹرز اور ڈرون ٹیکنالوجی بھی مزکورہ کیمپ سے مانیٹر اور آپریٹ کی جاتی ہیں اسکے علاوہ اسی کیمپ میں ستر سے زیادہ کمروں پر مشتمل زیرزمین ٹارچر سیل بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی ریاست کے تمام مفادات پر بی ایل ایف کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔