بلوچ لاپتہ اور مقتول نوجوانوں کیلئے بی ایس او ہر محاذ پر جہد کرے گی – بابل ملک

154

بی ایس او پجار شال زون کا جنرل باڈی اجلاس، نئے کابینہ کی تشکیل، صدر ملک اللہ گل بلوچ جبکہ شاہ زیب بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جنرل باڈی اجلاس بنام شہید تابش وسیم بلوچ بیاد بلوچ اسیران کالج آف ٹیکنالوجی سریاب میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوے سینئر وائس چیرمین بابل ملک بلوچ نے کہا بلوچستان آج جن حالات کا سامنا کررہا ہے میرے خیال سے یہ ضیاء الحق کے مارشل لاء سے بھی بد ترین حالات ہے لیکن افسوس کے جن کو قوم نے ذمہداری دی ہے جن پہ اعتبار کیا ہے وہ چاپلوس حکمران اور نامعلوم افراد سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ قوم و وطن پہ بات کرتے ہوئے ان کے لب و پیر لرز جاتے ہیں لیکن بی ایس او پجار نے آج عہد کیا ہے کہ قوم و وطن کے غدار اور سفارشی طور پر عہدوں پہ بیٹھنے والوں کو دنیا کے سامنے لائینگے اور ان کے آقا جو خود کو لاٹا خان سمجھتے ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ بی ایس او میں مداخلت سے باز رہیں اس قومی ادارے کو پنجابی استعمار کے اشاروں پہ تبائی کی طرف نا لے جائے جن کوششوں اور قربانیوں سے ہم نے یہ تنظیم کھڑی کی ہے کچھ سرکاری اور ریاستی آلہ کار بن کر اس ادارے پہ حملہ آور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج جنرل باڈی میں اُن سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ کوئلو سے گوادر تک کوئی بلوچ لاپتہ یا پھر قتل کیا جاتا ہے بی ایس او بہ طور ادارہ اس کے لئے ہر محاذ پہ جنگ لڑے گی چائے یہ آلہ کار کوئی بھی بہانہ پیش کرے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منصور ایم جے بلوچ، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری آغا سلمان شاہ نے کہا کہ اس پرآشوب دور میں بلوچ قوم پرستی اور وطن دوست سیاسی ماحول کا بنانا انتہائی ناگزیر ہے کچھ نادان مفادات اور مراعات کے لئے وطن اور قوم کے تمام حقوق پہ سمجھوتہ کرنے جارہے ہیں جس سے ایک خلاء پیدا ہورہا ہے جس سے بالآخر ریاستی اداروں اور چاپلوس حکمرانوں کو ہی فائدہ ہوگا ہم تمام بلوچ نوجوانوں کو دعوت دیتے ہے کہ فکر اور شعوری سیاست کے اس قافلے میں شریک ہو اور قومی ذمہ داری کو پوری طرح نبھائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو مرکزی کمیٹی کے رکن وحید بلوچ، اللہ گل بلوچ اور بلال بلوچ نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل افراد کو تمام تنظیم اپنے صفوں سے نکال دے تاکہ طلبہ سیاست سے منشی کلچر ختم ہو اور ایک سیاسی ماحول کو بنانے میں نوجوان اپنا کردار ادا کرے، یہ ایک بڑی سازش کے تحت طلباء کو آئے روز دست و گریباں کرنے کی کی سازش کرتے ہیں تاکہ اس سے نادیدہ قوتوں کو فائدہ ہو۔

تمام ممبران کو سختی سے تاکید کی گئی کہ اکتوبر میں بی ایس او کے کونسل سیشن کو کامیابی کے لئے برادر تنظیم کو ہر طرح سے کمک فراہم کریں اور ایک دوستانہ ماحول میں سیشن مکمل ہو ۔

آخر میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین وحید بلوچ اور ممبران آغا سلمان شاہ اور ایم جے بلوچ تھے جس کے مطابق صدر اللہ گل بلوچ، جنرل سیکرٹری شاہ زیب بلوچ، سینئر نائب صدر جہانزیب بلوچ، جونئیر نائب صدر میرواج بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری سیف بلوچ، جونئیر جوائنٹ سیکریٹری عاصم بلوچ، پریس سیکرٹری رحیم بلوچ منتخب ہوئے ۔