بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد لاپتہ

211

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور لہڑی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام پانچ بجے فورسز نے عبداللطیف ولد حاجی بابو بنگلزئی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ مذکورہ نوجوان رکشہ ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔

دریں اثنا سبی لہڑی سے اطلاعات ہیں کہ شوکت ولد ساتھی کو کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

لواحقین کے مطابق لاپتہ کئے گئے پیاروں کے بارے انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ دیگر لاپتہ افراد کی طرح جعلی مقابلوں میں انکے پیاروں کو قتل نہیں کیا جائے گا ۔