بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

181

پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقے سے طویل عرصے سے لاپتہ ہونے کے بعد بازیاب ہونے والے مزار خان ساسولی کو ایک بار پھر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

مزار خان ساسولی شور پارود قلات کے رہائشی ہیں انہیں خضدار سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کو سات سال قبل حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا تھا اور طویل گمشدگی کے بعد گذشتہ سال انہیں رہا کردیا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر انہیں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ہاکس بے سے گیارہ اگست کو لاپتہ ہونے والے داد شاہ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔