بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اوتھل میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اوتھل عبداللہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
وہاں بولان میں شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع بولان کی مرکزی شاہراہ دربی کے مقام پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پیر کو پنجگور کے علا قے غریب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ بشیراحمد ولد محمد اسلم نا می شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
جبکہ دکی میں بابو اڈے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد اسلم ولد محمد اکبر قوم حسنی کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لورالائی منتقل کردیا گیا۔
زخمی کو گردن ،پیٹ اور ہاتھ میں تین گولیاں لگی ہیں۔وقوعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔