برلن: عاطف بلوچ کی ملک بدری روکنے کیلئے بلوچ کمیونٹی کا احتجاج

363

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پیر کے روز بلوچ کمیونٹی کی طرف سے عاطف بلوچ کی ملک بدری کے خلاف ایک احتجاج کا انعقاد کیا گیا ۔

صبح سے شروع احتجاج شام تک جاری رہے گی، اس دوران بلوچ سیاسی کارکنوں نے وزارت داخلہ کے سامنے دھرنا دیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جہاں مخلتف پارٹیوں کے لوگوں نے وقتاً فوقتاً آکر احتجاج میں حصہ لیا ۔

اس موقع پر بی این ایم جرمنی کے صدر اصغر علی اور بلوچ کمیونٹی کے الٰہی بخش بلوچ نے کہاکہ عاطف بلوچ بحثیت ایک سیاسی پناہ گزین کے 2015 کو جرمنی آئے تھے۔ ان آٹھ سالوں میں بلوچستان میں ریاستی جبر کے خلاف یہاں سیاسی طور پر احتجاجوں کے حصہ رہے ہیں آٹھ سال بعد اسکی ملک بدری سے اسکی زندگی کو خطرات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جرمن حکومت فوری طور پر عاطف کی ملک بدری روک کر انکی زندگی کو خطرات سے محفوظ کرے۔

انکا کہنا تھاکہ بلوچ یہاں معاشی نہیں بلکہ سیاسی مہاجر ہیں انہیں دیگر پاکستانیوں کی طرح معاشی مہاجر تصور نہیں کیا جائے بلکہ بلوچ سیاسی کارکن پاکستانی قبضہ کے خلاف جدوجہد کے حصے ہیں۔ اس موقع پر ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا اور متعلقہ ادارے کو ایک یاداشت پیش کیا گیا ۔