ایپل کمپنی نے بالآخر اپنی آئی فون 15 متعارف کرا دیا۔
تجسس سے بھرے ایک تھکا دینے والا انتظار ختم ہوا اور ایپل نے ایک شاندار تقریب میں آئی فون-15 سیریز کے 4 موبائل فونز آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس کو لانچ کردیا۔
آئی فون-15 سیریز کی لانچنگ سے اس نئے موبائل فونز کے جدید فیچرز نے صارفین کے ہوش اُڑا دیئے، پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب آئی فون 15 کے چاروں موبائل سیریز کا ’ ڈائنامک آئی لینڈ‘ ہے جو آئی فون 14 کے صرف پرو ماڈلز میں تھا۔
ایپل نے آئی فون-15 سیریز کے چاروں موبائلز میں یو ایس بی ’سی چارجنگ پورٹ‘ رکھی ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا اور یورپی یونین نے بھی اسی پورٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔
ایک اور خاص آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز میں ریم کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں 6 جی بی ریم دستیاب ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اس آئی فون 15 سیریز کی ایک اور خاص بات اس کے تمام ماڈلز کے کیمرا سیٹ اپ کا اپ گریڈ ہونا ہے آئی فون 15 پرو میکس کے مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے کے ساتھ ساتھ نیا ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔
آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالرز، آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز جب کہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہورہی ہے جو زیادہ اسٹوریج کے حساب سے مزید بڑھ جائے گی۔