اوتھل: لسبیلہ کی تاریخ اور سیاست کے موضوع پر تقریب کا انعقاد

306

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل میں لسبیلہ کی تاریخ اور سیاست کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں لسبیلہ یونیورسٹی سے آئے ہوئے مہمان لیکچرار قاضی امجد قریشی،حفصہ قادر، سرور داد بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لسبیلہ یونیورسٹی کے لیکچرار قاضی امجد قریشی نے لسبیلہ کی تاریخ پر تفصیلی گفتگو کی۔

سرور داد بلوچ نے کہا کہ تعلیمی نظام کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ قبائلی سرداری نظام ہے۔ سوشل ایکٹیوٹس حفصہ قادر نے کہا کہ آج اس جدید دور میں ہم پیچھے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ تعلیمی میدان میں ہماری عدم دلچسپی ہے۔

بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی سابقہ صدر سدرہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن بلوچستان کا سب سے بڑا آرگنائزیشن ہے جو بلوچ اسٹوڈیشن کے لٸے کام کرتی ہے اور بلوچ طالبعلموں کی رہنماٸی کرتی ہے اور اسٹوڈنٹس کے جائز مساٸل کے حل کی کوشش کرتی ہے طلبا سیاست سمیت سماجی،علمی اور ادبی میدان میں قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ بلوچستان کا تاریخی بلوچ ضلع ہے یہاں کے مقامی بلوچ آج کے اس دور میں بھی بڑی تعداد میں تعلیم سے محروم ہیں یونیورسٹی ہونے کے باجود بھی گھروں میں بیٹھے ہیں یہاں کے لوگوں کو تعلیمی میدان میں لانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا آج بلوچ طلبا سیاست سیمت سماجی،علمی اور ادبی میدان میں کلیدی کردار ادا کررہے ہے آنے والے دور میں بلوچ طالبعلم سماج کی بہتر انداز میں رہنماٸی کریں گے۔

آخر میں طلبا نے سوالات کیے اس موقع پر بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی اؤتھل زون کے صدر سرور داد بلوچ، نائب صدر شکیل بلوچ، جنرل سیکٹری سہیل بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکٹری ظفر بلوچ، انفارمیشن سیکٹری احسان بلوچ سمیت لسبیلہ یونیورسٹی اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری اوتھل کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔