کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر حملہ ، ایک اہلکار زخمی

282

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں گشت پر معمور پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سملی روڈ پر تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا اور پھر پستول سے فائرنگ کی جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔