کوئٹہ: پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی

303

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شالکوٹ تھانے کے ایریا میں پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

دھماکے سے پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد فورسز کی مزید نفری نے پہنچ کر جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں کی ناکہ بندی سخت کردی ہے۔