کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

137

پاکستانی فورسز کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں عام آبادی پر آپریشن اور متعدد افراد کی گرفتاری و جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گذشتہ کئی دنوں سے شروع ہونے والے پاکستانی فورسز کے آپریشن و بربریت کے خلاف کوئٹہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین نے ڈیرہ بگٹی اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کے ظلم و جبر اور آپریشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی-

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں پاکستان آرمی کے یلغار اور بربریت کو بند کرکے جبری طور لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے-

مظاہرین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی ، طلباء تنظیموں کے کارکنان، بلوچ وومن فورم سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئیں اور احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی میں جاری پاکستانی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان میں فوجی آپریشنوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا-

مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا رواں ہفتے ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی جانب سے شروع کردہ آپریشن مختلف علاقوں میں جاری ہے ۔