کراچی سے بلوچستان کا رہائشی لاپتہ

299

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے بلوچستان کا رہائشی نوجوان لاپتہ کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق حمل یعقوب سکنہ بلنگور دشت کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی فقیر کالونی سے صبح سویرے رشتہ داروں کے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔