پنجگور: پاکستانی فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

595

ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چیک پر پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے راہی نگور میں سی پیک روٹ کے حفاظتی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ فورسز کی طرف سے بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی معلومات تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس حوالے سے عسکری حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور اردگرد میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں متحرک ہیں ، اور پاکستانی فورسز ، سی پیک منصوبوں پر حملے کرتے آرہے ہیں۔