مستونگ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

308

بلوچستان کے علاقے مستونگ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت طالب علم ملک جنید ولد بابو عرب سکنہ روینی پڑنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز شام کے وقت پڑنگ آباد بائی پاس کے قریب رئیسانی پمپ سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ منظر عام پہ نہیں آسکا ۔