مستونگ دھماکہ :جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ سمیت گیارہ افراد زخمی

421

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان اور رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللّٰہ سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے جمعیت رہنماء کے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ حافظ حمداللّٰہ کے 2 ساتھی بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں-

ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کے مطابق واقعہ کے تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے دھماکا خودکش ہے یا نہیں اس سے متعلق تاحال معلومات نہیں، دھماکے میں حافظ حمد اللّٰہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حافظ حمداللّٰہ کو مستونگ کے اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اور دیگر 2 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔