خضدار گرلز کالج میں سہولیات کی عدم فراہمی و پرنسپل رویے کیخلاف احتجاج

213

خضدار گرلز کالج کے طالبات نے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں قائم گرلز کالج خضدار کے طالبات کالج میں سہولیات کی عدم فراہمی اور کالج پرنسپل کے رویے کیخلاف کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئیں۔

احتجاجی دھرنے پر بیٹھے طالبات کا کہنا تھا گرلز ڈگری کالج خضدار کی طالبات ٹرانسپورٹ و دیگر بنیادی سہولیات کے مطالبات کے لئے بارہا کالج پرنسپل و انتظامیہ سے درخواست کی، شنوائی نہ ہونے پر مجبوراً آج طالبات احتجاج کر رہی ہیں-

طالبات کو شکایت ہے کہ کالج پرنسپل و دیگر انتظامیہ شکایت کے بعد بھی کوئی کاروائی عمل میں نالاسکے ہیں جبکہ طلباء کے احتجاج پر ہمارے منہ پر کالج کا دروازہ بندہ کردیا گیا اور احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی-

انکا کہنا تھا کہ چوکیدار و کالج انتظامیہ طالبات کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، کئی طالبات کے موبائل فون بھی چھین لئے گئے ہیں-

خضدار کالج طالبات کا مزید کہنا ہے انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی ختم کرتے ہوئے ہمارے احتجاجی مطالبات پر عمل کرے وگرنہ صورت طلباء ایسے ہی کالج کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے رہینگے، جس کی ذمہ داری کالج پرنسپل پر عائد ہوگی-