خضدار: لیویز کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج

258

خضدار میں نوجوان کے قتل کیخلاف ورثا کا لاش کے ہمراہ شاہراہ پر دھرنا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے علاقے گنکو میں لیویز نے چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا-

واقعہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ غلام حیدر بارانزئی مینگل کے فرزند مہراللہ مینگل کو ان کی رہائش گاہ گنکو میں لیویز فورس کے چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ورثاءنے سنی کٹائی کے مقام پر لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیدیا۔

لواحقین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مہر اللہ مینگل کے قتل میں ملوث لیویز اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے وگرنہ لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاجی دھرنا جاری رہیگا-