خضدار: فائرنگ سے ایک شخص قتل

282

خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص کو قتل کردیا، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت خضدار کے علاقے وڈھ کے رہائشی سفر خان ولد محمد شائزئی کے نام سے ہوئی ہے-

پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے-