تربت: نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

239

تربت سے پاکستانی فوج نے نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سترہ سالہ یاسر نجم ولد نجم کو پاکستانی فوج نے تربت شہر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوان کو فورسز نے تربت کے علاقے اسٹار پلس سے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، جب اپنے دکان میں بیٹھا ہوا تھا۔

اہلخانہ نے یاسر کی بازیابی کے لئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے یاسر کی بحفاظت بازیابی کے اپنی کردار ادا کریں۔