اوستہ محمد: ہندو تاجر کے گھر میں دھماکہ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

363
فائل فوٹو

اوستہ محمد میں ہندو تاجر کے گھر میں دھماکہ ہوا ہے-

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کے افغان گلی میں ہندو تاجر سنتوش کمار کے گھر میں دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، پولیس اور اوستہ محمد انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر سے تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے-

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے، تاہم دھماکے میں گھر میں موجود خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں-