آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

215

بلوچستان کے ضلع آواران تیر تیج سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے رسول بخش ولد موسیٰ سکنہ وہلی نامی شخص کو اس وقت حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا شکار بنایا جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاندان کو پاکستانی فورسز نے وہلی ندی میں 2015 میں ایک آپریشن و بمباری کے دوران وہاں سے نکل مکانی کروایا تھا جبکہ اس آپریشن میں درجنوں خواتین بچے اور بزرگ جانبحق ہوئے تھے۔ درجنوں افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا جن میں کچھ مختلف اوقات میں بازیاب ہوگئے۔ کچھ تاحال لاپتہ ہیں۔