کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

540

خضدار کے تحصیل زہری کے رہائشی لاپتہ غلام فاروق کی لاش کوئٹہ سے برآمد ہوئی ہے۔

لاش کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر انگور کے باغ سے ملی ہے جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غلام فاروق ولد محمد وارث کو 27 اکتوبر 2022 کو مستونگ سے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جب وہ محنت مزدوری کے سلسلے میں وہاں مقیم تھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان مزدوری کرکے اپنے گھر کی کفالت کرتا تھا جبکہ اس سلسلے سے میں وہ اکثر مستونگ و اس سے متصل علاقے منگچر کے جاکر محنت مزدوری کرتا تھا۔

گذشتہ سال 27 اکتوبر 2022 کو اسی سلسلے میں وہ مستونگ میں مقیم تھا کہ پاکستانی فورسز و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اسے مستونگ مرکزی شاہراہ سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے کے بعد نوجوان کے حوالے سے بعدازاں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ آج اسکی لاش برآمد ہوئی ہے۔