گوادر اور پنجگور سے دو افراد لاپتہ

220
اشرف، نثار

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

گوادر سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نثار ولد کریم بخش سکنہ تمپ کلاھو جبکہ پنجگور سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اشرف ولد حاجی اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

نثار کے خاندانی ذرائع نے جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا ہے نثار کو فورسز نے گذشتہ ہفتے 31 جولائی کو گوادر کے علاقے روئل ہوٹل کے قریب سے حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نثار کی باحفاظت بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

دوسری جانب پنجگور سے لاپتہ ہونے والے اشرف کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ مشکے کے علاقے نوکجو کا رہائشی ہے جنہیں فورسز نے تین اگست کو پنجگور بازار جاتے ہوئے حراست میں لیا۔

خیال رہے کہ اشرف کو اس سے قبل فورسز نے 2020 کو بھی حراست میں لیا تھا اس کو اس وقت ایک سال تک لاپتہ رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر اس کو حراست میں لیا گیا ہے۔