گوادر: انڈس ہسپتال ملازمین کا تنخواہ کٹوتی پر احتجاج

164

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے انڈس ہسپتال میں ملازمین کا تنخواہ کٹوتی پر احتجاج ۔

احتجاج کے باعث او پی ڈی بند ہونے سے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ہڑتالی ملازمین نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔

شہریوں اور ملازمین کا کہنا ہے کہ گوادرکے انڈس ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی بدترین قلت ہے جبکہ اب ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔ جس سے مریضوں اور عوام کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر اور سی پیک کے ماتھے کی جومر گوادر کے سب سے بڑے ہسپتال انڈس میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔ ضلع گوادر کے دور دراز کے لوگ اپنے بیماروں کو علاج و معالج کی غرض انڈس ہسپتال اور ضلعی سول ہسپتال لاتے ہیں مگر وہاں انہیں کسی قسم کی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔