کیچ کا رہائشی ڈاکٹر کراچی سے لاپتہ

391

پاکستانی فورسز نے تربت کے رہائشی کو کراچی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ رواں ماہ لاپتہ ہونے والے چار بھائی بازیاب ہوگئے۔

ضلع کیچ کے علاقے شے کہن کے رہائشی محکمہ صحت کے ملازم رفیق احمد ڈاکٹر ولد مراد محمد کراچی سے لاپتہ کردیے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رفیق احمد بچوں کے علاج کی غرض سے کراچی گئے تھے جنہیں 11 اگست کو کراچی کے علاقے صدر سے لاپتہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رفیق احمد کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے جبکہ لاپتہ ہونے کے بعد خاندان کو تاحال کوئی اطلاع یا معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے، ناہی نیشنل پارٹی کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب چھ اگست کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے لاپتہ ہونے والے چھ بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 6 اگست کو تمپ کے علاقے پل آباد میں برکت مراد، شوکت مراد، بابت مراد اور ایاز مراد کو فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا جو آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔